آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ، پاکستان انڈیا سے آگے!

image
انگلینڈ کے ہاتھوں پانچواں ٹیسٹ میچ ہارنے کے بعد انڈین ٹیم کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے پوائنٹس ٹیبل میں تنزلی ہوئی ہے جس کے بعد پاکستان انڈیا سے اوپر یعنی تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق منگل کو انگلینڈ اور انڈیا کے درمیان ختم ہونے والے میچ کے دوران انڈین ٹیم کو سلو اوور ریٹ کے باعث جرمانہ کیا گیا جس کے پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر نمبر تین پر آ گیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق انڈٰیا کے کھلاڑیوں پر بھی سلو اوور ریٹ کے باعث 20 فیصد میچ فیس کا جرمانہ کیا گیا ہے۔

انڈیا پوائنٹس کٹوانے کے بعد 52.08  فیصد پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے، جبکہ پاکستان 52.38 کے معمولی فرق سے تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے رواں ماہ سری لنکا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچ کھیلنے ہیں، اگر پاکستان یہ دونوں میچ جیت جاتا ہے تو اس کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل میں جانے کی راہ مزید ہموار ہوجائے گی۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا 77.78 فیصد پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر، جبکہ جنوبی افریقہ 71.43 فیصد پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

پاکستان 52.38 فیصد پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، انڈیا 52.08 فیصد پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، ویسٹ انڈیز 50 فیصد پوائنٹس کے ساتھ پانچویں جبکہ سری لنکا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش 47.62 فیصد، 33.33 فیصد، 25.93 فیصد اور 13.33 فیصد پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب چھٹے، ساتویں، آٹھویں اور نویں نمبر پر موجود ہیں۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا 77.78 فیصد پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ (فائل فوٹو: ٹوئٹر)

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل کے لیے پاکستان، انڈیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان مقابلہ سخت ہے، جبکہ آسٹریلیا فائنل کھیلنے کے لیے پہلے سے ہی مضبوط امیدوار بن چکا ہے۔

دوسری طرف دفاعی چیمپئین نیوزی لینڈ، انگلینڈ، اور ویسٹ انڈیز کے فائنل کھیلنے کے امکانات نہایت کم ہیں۔

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کا فائنل 2023 میں لارڈز میں کھیلا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.